رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ کے کاغذات نامزدگی میں مکمل تفصیلات ظاہر نہ کرنے کیخلاف درخواست میں لف کی گئی دستاویزات مدہم ہونے پراعتراض

لاہور( عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں مکمل تفصیلات ظاہر نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست میں لف کی گئی دستاویزات مدہم ہونے کااعتراض اٹھایا دیا ۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست پر سماعت کی ۔

فاضل عدالت نے درخواست گزار وکیل کو دستاویزات کی بہتر نقول درخواست کے ساتھ لف کرنے کی ہدایت کر دی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ رانا ثنااللہ نے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی مکمل تفصیل فراہم نہیں کی ،رانا ثنااللہ نے کاغذات نامزدگی میں فارم ہائوس، پلازہ، مکانات اور دفتر کا ذکر نہیں کیا، رانا ثنااللہ آئین کے آرٹیکل 62 کی شق 1 ایف پر پورے نہیں اترتے، استدعا ہے کہ عدالت رانا ثنااللہ سے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کی وجوہات طلب کرے، اورغلط بیانی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں