وزیر داخلہ

رانا ثنااللہ کی سنگوان میں دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی شدید مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے بلوچستان کے علاقے سنگوان میں دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی پسپائی فورسز کی بہترین پیشہ وارانہ تربیت کا ثبوت ہے۔

جمعرات کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نیکہا کہ ہماری فورسز ہر قسم کی کارروائی کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں،ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو اپنی فورسز پر فخر ہے،دعا ہے اللہ تعالی شہید سکیورٹی اہلکاروں کے درجات بلند کرے، ان کے ورثا کو صبر جمیل عطا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں