ڈاکٹریاسمین راشد

راناثناء اللہ جتنے مرضی کنٹینرزلگالو،حقیقی آزادی مارچ کے عوامی سمندرکونہیں روک پائو گے ‘یاسمین راشد

لاہور( عکس آن لائن) صوبائی وزیر صحت وصدرپاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان صرف پاکستانی عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی خاطر حقیقی آزادی مارچ کررہے ہیں، راناثناء اللہ اسلام آبادمیں جتنے مرضی کنٹینرزلگالو،وفاقی حکومت حقیقی آزادی مارچ کے عوامی سمندرکونہیں روک پائے گی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پورے ملک سے عوام عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے آرہے ہیں۔پاکستان میں پی ڈی ایم کی حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔پوری قوم کی نظریں عمران خان کی جانب ہیں۔عمران خان پاکستانی قوم کی خوشحالی کی آخری امیدہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ امپورٹڈحکومت نے اقتدارمیں آکر کیاتیرمارلیاہے؟عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کررہاتھا۔وفاقی حکومت کی عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ میں عوام کی بھرپورنمائندگی کے بعد اخلاقی شکست ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کا تحاد آخری سانسیں لے رہاہے۔نوازشریف اپنے حقیقی آقاؤں کوخوش کرنے کیلئے پردیس میں بیٹھا ہوا ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ راناثناء اللہ اسلام آبادمیں جتنے مرضی کنٹینرزلگالو،وفاقی حکومت حقیقی آزادی مارچ کے عوامی سمندرکونہیں روک پائے گی۔عمران خان آئین اورقانون کے تحت حقیقی آزادی مارچ کررہے ہیں۔عمران خان صرف پاکستانی عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی خاطر حقیقی آزادی مارچ کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں