راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنسز پر سماعت بغیر کارروائی کے چار مئی تک ملتوی

اسلام آباد (عکس آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنسز پر سماعت بغیر کارروائی کے چار مئی تک ملتوی کر دی ۔

پیر کو سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی،نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،ملزمان کے وکلاء کی عدم موجودگی پر سماعت بغیر کارروائی 4 مئی تک ملتوی کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں