جھانسہ

رائے ونڈ :کینڈا بھیجنے کا جھانسہ دیکر خاتون نے شہری سے 12لاکھ لوٹ لئے

رائے ونڈ (نمائندہ عکس آن لائن)رائے ونڈ کینڈا بھیجنے کا جھانسہ دیکر خاتون نے شہری سے 12لاکھ لوٹ لئے،اس نے ایف آئی میں تحریری درخواست جمع کروادی جس میں اس نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سندر روڈ رائے ونڈ رانا سہیل نامی شخص کے پاس گیا تو وہاں پر مقدس زہراہ زوجہ محمد اقدس نامی خاتون سے ملاقات ہوئی جو محلہ احمد پور کی رہائشی ہے اس نے اسے بتایا کہ وہ کینڈا کی نیشنیلٹی ہولڈر ہے اور لوگوں کو بیرونی ملک لے کر جانے کا کام کرتی ہے جس پر اسد اسماعیل نے اپنے بیٹے کو کینڈا لے جانے کی بات کی جس پر ان کی 20لاکھ میں بات طے پاگئی جس پر 12لاکھ اس نے خاتون کو ایڈوانس دے دیئے اور بقایہ رقم ویزہ لگ جانے پر ادا کرنے کا وعدہ کرلیاخاتون نے اس سے شناختی کارڈ سمیت کاغذات لے کر کہا کہ وہ جلد کینڈا جا کر پیپر میرج کروا کر سپونسر کروادے گی جو آج تک نہیں لے کر گئی

دوسال سے مسلسل ٹال مٹول سے کام لیتی رہی اب اس نے دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں اگر پیسوں کا تقاضہ کیا تو تمہیں کسی جھوٹے کیس میں پھنسا دے گی جس پر اس نے ایف آئی میں تحریری درخواست دے دی ہے جس میں اس نے تحریر کیا ہے کہ وہ آج کل پاکستان آئی ہوئی ہے اسکا نام ای سی ایل میں ڈال کر میرے پیسے واپس دلوائے جائیں اس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر اسکا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا تو پاکستان سے فرار ہو جائے گی اس نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں