رائے ونڈ عالمی اجتماع

رائے ونڈ عالمی اجتماع میں شرکا ء کی تعداد 5لاکھ سے تجاوز کرگئی

رائے ونڈ( عکس آن لائن)رائے ونڈ عالمی اجتماع میں شرکا ء کی تعداد 5لاکھ سے تجاوز کرگئی٭اجتماع گاہ کی سکیورتی کے انتظامات مزید سخت کردئیے٭ٹرانسپورٹر ز نے من مانیاں جاری رکھیں٭ضلعی انتظامی افسران کی کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود رہی ٭زائرین ٹرانسپورٹرز اور گرانفروشوں کے ہاتھوں لٹتے رہے

٭کراچی کینٹین پر ملنے والی نہاری کے چرچے٭پولیس افسران نے اجتماع گاہ کے اردگرد گشت کا سلسلہ جاری رکھا٭سلنڈر کی پابندی کی وجہ سے شرکا ء کوکینٹین سے کھانا خریدنے میں دشواری کا سامنا رہا٭اجتماع انتظامیہ کی جانب سے قائم کی گئی کینٹین پر سستے کھانوں کی فراہمی ،کینٹین پر کھانے کی خریداری کیلئے لمبی قطاریں لگی رہی٭پنڈال کے گردونواح میں ناقص مشروبات کی فروخت جاری رہی٭ٹریفک پولیس کی غفلت کے باعث غیر قانونی پیٹر رکشے سند رروڈ پر دندناتے رہے٭پیٹر ایجن سے تیار رکشے ماحولیاتی آلودگی بھی پھیلاتے رہے٭

اجتماع میں شریک ہونے والے لاکھوں افراد نے نماز تہجد،اشراق،چاشت اور ابابیل کا خصوصی اہتما م کیا٭لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکار اور مشینری صفائی ستھرائی میں مصروف نظر آئی٭بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے لیسکو ملازمین کیمپ میں موجود رہے٭

سیلولر کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے صارفین کو مشکلا ت کا سامنا رہا٭سند ر روڈ پر ڈرائی فروٹ کے سٹالوں پر رش رہا٭جاوا ریوڑی کے اسٹال پر رش،ملتانی سوہن حلوہ کے سٹال پر بھی رش رہا٭مقامی رہائشیوں کے ہاں مہمانوں کا پڑا جاری ہے٭

ور دراز سے آنے والے مہمان اختتامی دعا میں شرکت کے بعد اپنے علاقوں کو روانہ ہوجائیں گے٭اختتامی دعا میں 6لاکھ افراد کی شرکت متوقع ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں