معید یوسف

دیگر ممالک سے روابط، حقیقی شراکت داری اور امن پاکستان کا حصول ہے،معید یوسف

کراچی(عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ دیگر ممالک سے روابط، حقیقی شراکت داری اور امن پاکستان کا حصول ہے۔ نویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے دوسرے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ امن مشقوں میں 45 ممالک حصہ لے رہے ہیں جس کا مقصد امن اور آپسی شراکت داری ہے۔

انہوںنے کہاکہ دیگر ممالک سے روابط، حقیقی شراکت داری اور امن کا حصول پاکستان کے مقاصد ہیں۔معید یوسف نے کہا کہ پاکستان اربوں ڈالر سمندری آمدن کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن پاکستان کی سمندری آمدن 200 ملین ڈالرز ہے، ہمیں ساحلی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی دن رات بلیو اکانومی کے لیے کام کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں