دہشت گروں

دہشت گروں کا ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ، 5 جوان شہید

راولپنڈی (عکس آن لائن ) بلوچستان کے ضلع سبی میں دہشت گروں کی جانب سے ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر حملے کے نتیجے میں 5 ایف سی جوان شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھی بھاری نقصان ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے سنگن میں ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گروں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں 5 ایف سی جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ایف سی کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھی بھاری نقصان ہوا، حملے میں شہید ہونے والوں میں حوالدارظفر علی خان، لانس نائیک ہدایت اللہ ، لانس نائیک ناصرعباس،لارنس نائیک بشیراحمد،سپاہی نور اللہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکاعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، دہشت گردوں کے فرار کی راہیں مسدودکی جارہی ہیں، اس طرح کے بزدلانہ واقعات کے پیچھے دشمن ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سےامن و امان کی فضاخراب نہیں ہونے دیں گے ،سیکیورٹی فورسزدشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنا دیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں