نیڈ پرائس

دہشتگردی کیخلاف پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، نیڈ پرائس

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہاہے کہ تشدد کسی بھی چیز کا جواب نہیں ہے، اسے رکنا چاہیے ، کراچی پولیس آفس پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہاکہ تشدد کسی بھی چیز کا جواب نہیں، اسے رکنا چاہیے،

دہشت گردی میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔کراچی پولیس آفس حملے کے بعداسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ نے پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی کہ وہ زیادہ احتیاط برتیں، متاثرہ علاقے میں جانے سے گریز کریں، دوستوں اور اہل خانہ کو اپنی حفاظت کے بارے میں مطلع کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں