دھنیا

دھنیا کی بہترپیداوار کے لئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے دھنیا کی بہترپیداوار کے لئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار آبپاشی کے سلسلہ میں خصوصی طورپر اس امرکاخیال رکھیں کہ کھیلیاں پانی میں ہرگزنہ ڈوبنے پائیں کیونکہ اس سے دھنیا کی پیداواربری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر فصل کی بیجائی وترمیں کی گئی ہو تو فصل کے اگنے کے بعد 15سے20روزتک پانی نہ دیاجائے اور جب پودے 4سے 5انچ بڑے ہوجائیں تو ان کی چھدرائی کردی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ پودے کا فاصلہ 9سے 12انچ تک رکھنے سے پودے اچھی طرح نشوونما پاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو سے تین مرتبہ گوڈی کرکے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے موثراندازمیں زمین سے اپنی غذاحاصل کرکے بہتر پرورش پاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں