دھنیا کی بہترپیداوار

دھنیا کی بہترپیداوار کیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو دھنیا کی بہترپیداوار کے لئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار آبپاشی کے سلسلہ میں خصوصی طورپر اس امرکاخیال رکھیں کہ کھیلیاں پانی میں ہرگزنہ ڈوبنے پائیں کیونکہ اس سے دھنیا کی پیداواربری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصوراحمدنویدامجدنےبتایا کہ اگرفصل کی بیجائی وترمیں کی گئی ہو تو فصل کے اگنے کے بعد 15سے 20روز تک پانی نہ دیاجائے اورجب پودے 4سے 5انچ بڑے ہوجائیں تو ان کی چھدرائی کردی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پودے کافاصلہ 9سے 12انچ تک رکھنے سے پودے اچھی طرح نشوونما پاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو سے تین مرتبہ گوڈی کرکے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے موثرانداز میں زمین سے اپنی غذا حاصل کرکے بہتر پرورش پاسکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں