حافظ حمد اللہ

دھماکوں سے ڈرنیوالا نہیں،مزید قوت سے مہم چلائونگا،حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ وہ دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں اور مزید قوت سے مہم چلائیں گے۔

اپنے جاری بیان میںپی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاکہ دھماکے کے وقت گاڑی میں4افراد تھے جو محفوظ رہے،مارنے والے سے بچانے والا طاقتور ہے۔

واضح رہے کہ حافظ حمداللہ کی گاڑی کو موٹرسائیکل میں نصب بم سینشانہ بنایا گیا تھا،دھماکے میں 5سے 6کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں