زنک کی کمی

دھان کے کھیتوں میں 75کلوگرام زنک سلفیٹ33 فیصد فی ہیکٹر استعمال کرکے زنک کی کمی کو دورکیا جا سکتا ہے

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو پیداوار میں اضافہ کیلئے زنک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ دھان میں زنک کااستعمال پیداوار بڑھانے کیلئے ضروری ہے خاص کر ایسی زمینوں میں جہاں دھان کی فصل پہلی بار کاشت کی جارہی ہو وہاں پر زنک کی کمی وسیع پیمانے پر پائی جاتی ہے جس کو دور کرنے کیلئے پنیری پر زنک کااستعمال فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کا باعث بن سکتاہے۔

کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہاکہ مسلسل تحقیق اور تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر 75 کلوگرام زنک سلفیٹ 33 فیصد فی ہیکٹر نرسری میں استعمال کیا جائے تو اس سے زنک کی کمی دور ہوسکتی ہے اور پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ زنک کا استعمال معاشی طور پر بھی بہت فائدہ مند ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 75 کلوگرام زنک سلفیٹ 35 فیصد ہیکٹر نرسری میں استعمال کرنے پر ایک روپیہ اضافی خرچ کرنے سے 5.31روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں