دھان کے کاشتکار

دھان کے کاشتکار بہترین فصل کے حصول کے لئے محکمہ زراعت کے بتائے ہوئے مشوروں پر عمل کریں ،ترجمان

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار بہترین فصل کے حصول کے لئے محکمہ زراعت کے بتائے ہوئے مشوروں پر عمل کریں اور اچھی پیداوار کے لئے صرف منظورشدہ اقسام کی کاشت کو ہی یقینی بنایاجائے۔

کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ دھان کی منظورشدہ اقسام اری سکس، کے ایس282،کے ایس کے 133، نیاب اری نائن کی کاشت کے لئے پنیری کا موزوں ترین وقت 7جون تک ‘ سپرباسمتی کا 20جون تک، باسمتی 370،باسمتی385،باسمتی پاک، باسمتی2000 وغیرہ کی پنیری کی کاشت کا بہترین وقت یکم جون سے 20جون تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیت میں پنیری کاشت کرنے سے قبل دودفعہ ہل چلایاجائے اور پھر اسے پنیری بونے سے پہلے پانی سے بھر دیاجائے اور کھڑے پانی میں دوہرا ہل چلایاوسہاگہ دیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ دھان کے کھیت کو دس،دس مرلے کے پلاٹوں میں تقسیم کرکے انگوری مارا ہوا بیج شام کے وقت بکھیرا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں زمین میرا اور پانی کھڑا نہ ہوسکتا ہو وہاں خشک طریقے سے پنیری کاشت کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں