دھان

دھان میں زنک کا استعمال پیداوار بڑھانے کے لئے ضروری ہے، محکمہ زراعت قصور

قصور(عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو پیداوارمیں اضافے کے لئے زنک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا کہ دھان میں زنک کا استعمال پیداوار بڑھانے کے لئے ضروری ہے خاص کر ایسی زمینوں میں جہاں دھان کی فصل پہلی بار کاشت کی جارہی ہو وہاں پر زنک کی کمی وسیع پیمانے پر پائی جاتی ہے جس کو دور کرنے کیلئے پنیری پرزنک کا استعمال فی ایکڑ پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کا باعث بن سکتاہے۔زرعی سائنسدانوں اور ماہرین زراعت کی مسلسل تحقیق اورتجربا ت سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر75کلوگرام زنک سلفیٹ 33فیصد فی ہیکٹرنرسری میں استعمال کیاجائے تو اس سے زنک کی کمی دور ہوسکتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نےبتایا کہ زنک کا استعمال معاشی طورپر بھی بہت فائدہ مندہے۔ انہوں نے بتایا کہ 75کلوگرام زنک سلفیٹ 35فیصد ہیکٹرنرسری میں استعمال کرنے پر ایک روپیہ اضافی خرچ کرنے سے 5.31روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں