لاہور (عکس آن لائن)قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کیلئے کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان 10 مارچ تک کیے جانے کا پلان تیار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کیلئے ایک ساتھ ہی اسکواڈ کا اعلان کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اسکواڈ 30 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) قومی اسکواڈ کو ایک ساتھ چارٹر فلائٹ سے جنوبی افریقا لے جانا چاہ رہا ہے۔قومی ٹیم نے جنوبی افریقا میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے جبکہ زمبابوے میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو دورہ جنوبی افریقا کیلئے 27 مارچ کو روانہ ہونا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پیرس میں چین فرانس اعلیٰ سطح افرادی تبادلہ فورم کا انعقاد
- بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل کرلیا ہے،بیرسٹرگوہر
- ڈپٹی و زیر اعظم کے بعد ن لیگ کا ایک اور بڑا فیصلہ،رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
- پاکستان قطر کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے،سردارایازصادق
- بتایا جائے گندم امپورٹ کر کے کس نے اپنی جیبیں بھریں ‘ مسرت چیمہ