ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

دلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے بھارت کی تقسیم کی بنیادرکھ دی،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے بھارت کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی، بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کو واضح پیغام ہے کہ ان کی بھارت میں جان و مال محفوظ نہیں۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے بھارت کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ہندو جنونی پاگل جتھوں نے بے گناہوں کا خون بہا کر دوقومی نظریہ کی صداقت کو تسلیم کرلیا۔ قائد اعظم کے نظریے کی سچائی کی گواہی آج ہر بے گناہ بھارتی مسلمان کا گرتا ہوا لہو دے رہا ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم اور شب خون کی داستان نئی نہیں لیکن مودی کے دور میں ہندو انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

آج مودی کا فسطائی نظریہ بانیان بھارت کے فلسفے پر کالک مل رہا ہے۔ اقلیتیں تباہ حال ہیں اور معاشرہ منقسم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں