ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی کرونا وائرس سے بچنے کیلئے چین میں مقیم پاکستانیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

اسلام آباد(عکس آن لائن) دفتر خارجہ نے چین میں کرونا وائرس سے بچنے کیلئے چین میں مقیم پاکستانیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ، دفتر خارجہ کے مطابق اس وقت چین میں 8 سوسکونت پذیر تاجر15 سو تجارت کے سلسلے میں گئے ہوئے افراد اور6سو پاکستانی طلبہ موجود ہیں۔ ہفتہ کو پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے چین میں مقیم پاکستانیوں کی تفصیلات شیئر کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین میں اس وقت800 پاکستانی سکونت پذیر تاجر ہیں اور15سو پاکستانی چین میں تجارت کے سلسلے میں موجود ہیں جبکہ چین کے علاقے ووہان میں اس وقت5 سو پاکستانی طلبہ موجود ہیں۔

چین میں کئی پاکستانی طلبہ سیلف فنانس یا چینی وظائف پر چین جاتے ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چین میں موجود پاکستانی طلبہ ہمیشہ اپنے سفارتخانے میں اندراج نہیں کراتے ہیں ۔ پاکستانی تاجر اور سیاح بھی اپنے سفارتخانے کے ساتھ اندراج نہیں کراتے ہیں جبکہ سفارتخانے کا اندازہ لگ بھگ تعداد کے بارے میںہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سفارتخانے چین میں مقیم پاکستانیوں کو محتاط رہنے اور کرونا وائرس کے حوالے تمام حفاظتی اقدامات لینے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی حفاظت کیلئے چین کی حکومت کے ساتھ مل کر اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں