بشری انصاری

دعا کریں میری زندگی صحت والی ہو، مجھے زندگی بہت پسند ہے، بشری انصاری

لاہور (عکس آن لائن) پاکستانی سینئر اداکارہ، گلوکارہ و کامیڈین بشری انصاری نے اپنی لمبی زندگی کے لیے مداحوں سے دعائوں کی گزارش کی ہے۔لاہور میں موجود بشری انصاری نے گزشتہ روز اپنی 67ویں سالگرہ منائی۔بشری انصاری نے سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے کہا کہ یہ میری تاریخی سالگرہ ہے کیوں کہ آج تک میری سالگرہ ہوٹل میں نہیں منائی گئی، یہ پہلی سالگرہ ہے جو ہوٹل میں منائی جا رہی ہے۔

بشری انصاری نے سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے کہا کہ دعا کریں کہ میری زندگی لمبی ہو اور صحت والی ہے۔بشری انصاری نے کہا کہ مجھے بڑا مزا آتا ہے زندگی میں، مجھے زندگی بہت پسند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں