حماس

دشمن کو اپنے فوجیوں اور آباد کاروں کے ذریعے بھاری قیمت چکانا ہوگی،حماس

جنین (عکس آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے غرب اردن اور القدس کے بہادر فلسطینی مزاحمت کاروں اور مجاھدین سے کہا ہے کہ وہ دشمن کے اہداف پرپوری طاقت کے ساتھ حملے کریں۔ ہمارے شہدا کا خون سستا نہیں ہے اور دشمن کو اس خون کی بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔ یہ قیمت دشمن کواپنے فوجیوں اور آباد کاروں کے ذریعے ادا کرنا پڑے گی۔

حماس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا کہ جنین میں سالہ مجاھد کامل عبداللہ علاونہ کی شہادت دشمن کو مہنگی پڑے گی اور ہم اس کا بدلہ لیں گے۔خیال رہے کہ ہفتے کے روز جنین کے قصبے جبعہ میں قابض ریاست کی گولی لگنے شہید ہوگئے ہیں۔حماس نے شہید علاونہ کے والد سابق اسیر عبداللہ علاونہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور جنین اور اس کے ثابت قدم کیمپ کو سلام پیش کیا۔ حماس کا کہنا تھا کہ شہید فلسطینی کا خون قابض ریاست کے غاصبانہ تسلط سے آزادی کی راہ ہموار کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں