مریم اورنگزیب

دسمبر اے پی ایس کے شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا رہیگا’ مریم اورنگزیب

لاہور (عکس آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی آٹھویں برسی پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ 16 دسمبرکا دن آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یاد ہمیشہ دلاتا رہیگا، 8 برس گزر جانے کے باوجود آج بھی ہم سانحہ اے پی ایس کونہیں بھول سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس دن کو یاد کرکے کوئی اپنے آنسو نہیں روک سکتا ، جب بزدل شرپسند عناصر نے نہتے کم سن بچوں پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا نے پوری قوم کو دہشتگردی کیخلاف متحد کیا۔ بحیثیت قوم ہم نے دہشتگردی کو شکست دینے کے لئے طویل سفر طے کیا، ہم پاکستان میں دیرپا امن اور ترقی کی جانب گامزن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں