مشعال حسین ملک

دستکاری کا شعبہ روزگار کے مواقع پیدا کرکے ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے،مشعال حسین ملک

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ دستکاری کا شعبہ روزگار کے مواقع پیدا کرکے ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہاں دستکاری کی ایک نمائش سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ نمائش میں رکھی گئی اشیائ لکڑی کا کام، ٹائل ورک، مجسمہ سازی، ایمبسنگ، ٹیکسٹائل پرنٹنگ، روایتی جوتے اور ٹیکسٹائل کا کام دستکاری کے متعدد شعبوں کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ ایشیائی دستکاری میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک پینٹر بھی ہیں اور آرٹ و کرافٹ ورک کے ذریعے کشمیر اور فلسطین کے کاز کو فروغ دینا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان روایتی دستکاریوں میں فلسطینی ثقافت ، جذبات اور ثقافتی نظریات کو شامل کرنا ایک معجزہ ہے اور یہ مسلم امہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عربی اور کشمیری فن پاروں کو محفوظ رکھے جو کہ دنیا بھر کے دیگر فن پاروں کے مقابلے میں بے مثال اور قیمتی ہی

اپنا تبصرہ بھیجیں