عالمی معیشت

در آمدی نما ئش نے کھلی عالمی معیشت میں جان ڈال دی ہے، سروے

بیجنگ (عکس آن لائن)چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے کرائے گئے ایک حالیہ عالمی آن لائن سروے کے مطابق، نوے فیصد سے زیادہ جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین نے مسلسل چھ سالوں تک چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا انعقاد کیا ہے،

جس نے کھلی عالمی معیشت میں جان ڈال دی ہے اور 83.6 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ سی آئی آئی ای کی مقبولیت آزاد تجارت اور کھلی منڈیوں میں عالمی کاروباری اداروں کے مضبوط اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ 86.8 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ سی آئی آئی ای میں شرکت غیر یقینی بین الاقوامی ماحول میں یقین حاصل کرنے کے لئے کاروباری اداروں کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا اور 10 ہزار سے زائد انٹرنیٹ صارفین نے 24 گھنٹوں کے اندر ووٹ دیا اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔

سروے میں 82.5 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ تمام ممالک کو تجارت اور سرمایہ کاری کی لبرلائزیشن اور سہولت کاری کو فروغ دینا چاہئے اور فعال طور پر ایک کھلی معیشت کی تعمیر کرنی چاہئے۔ 87.2 فیصد جواب دہندگان نے اقتصادی گلوبلائزیشن کو برقرار رکھنے کے لئے چین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین نے عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دینے اور مسلسل اصلاحات اور کھلے اقدامات کے ذریعے زیادہ متوازن، مربوط اور پائیدار ترقی کے حصول میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں