شاہ محمود قریشی

خوشی ہے کشمیر کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خوشی ہے بائیڈن انتظامیہ ترجمان نے وضاحت کر دی ہے کہ کشمیر کے حوالے سے ان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے، یو اے ای کے تحفظات پاکستان کے حوالے سے مخصوص نہیں ہیں ہم ان کے تحفظات کو دور کر رہے ہیں ۔اپنے بیان میں وزخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک ٹویٹ سامنے آئی جس کا ہم نے نوٹس لیا اور فی الفور اپنا موقف پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے ترجمان نے اس کی وضاحت کر دی ہے کہ کشمیر کے حوالے سے ان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے وہ آج بھی اس کو ایک تسلیم شدہ تنازعہ سمجھتے ہیں جو حل طلب ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا عالمی وبائی چیلنج کے بعد دنیا کی معشتیں متاثر ہوئیں ہیں ،عالمی سطح پر ایک معاشی بحران دیکھنے میں آیا ہے ،اسی طرح خلیجی ممالک کی معشتیں بھی خاصی متاثر ہوئی ہیں نتیجتاً ملازمتوں میں کمی واقع ہوئی اور بہت سے لوگوں کو واپس آنا پڑا ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں ایرلائن بزنس بحران کا شکار ہوا ،ہوٹلز،ریسٹورنٹس لاک ڈائون پابندیوں کی وجہ سے متاثر ہوئے ،کنسٹرکشن انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ میں کچھ عرصہ قبل متحدہ عرب امارات گیا، میری یو اے ای کے وزیر خارجہ سے تفصیلی نشست ہوئی ،میں واضح کر دوں کہ یو اے ای کے تحفظات پاکستان کے حوالے سے مخصوص نہیں ہیں ہم ان کے تحفظات کو دور کر رہے ہیں ،ہماری گفتگو جاری ہے انشااللہ بہتری کے امکانات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مشن امن 21ہماری بہت بڑی کامیابی ہے، 40ممالک کی بحریہ ان مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں ،بلو اکانومی پر تبادلہ خیال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں عنقریب نیول چیف کی دعوت پر کراچی جا رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں