سید حسن مرتضی

خورشید شاہ سے تحقیقات کرنے والے بتائیں کہ پرویز خٹک سے کب تحقیقات کی جائیں گی-سید حسن مرتضی

لاہور (عکس آن لائن)پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و تر جمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ خورشید شاہ سے تحقیقات کرنے والے بتائیں کہ پرویز خٹک سے کب تحقیقات کی جائیں گی، پرویز خٹک نے بطور وزیر اعلی کے پی کے تباہ کردیا، انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراء سیاسی فضا خراب کررہے ہیں، اکثر وزراء پرویز مشرف کے ساتھی ہیں، وہ اپوزیشن کو دھکمیاں دینے کے بجائے اپنی حکومت کی کارکردگی بہتر بنائیں۔

عمران نیازی ہر تقریب میں اپوزیشن کو ہی ہدف بناتے ہیں، وہ اپوزیشن سے اتنا خوف زدہ کیوں ہیں کہ دور ہ چین میں بھی مقبول قائدین کو ہدف بنارہے ہیں، عمران نیازی نے ہمیشہ دوسروں کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ ان کی اپنی جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،تحریک انصاف میں عہدوں کے حصول کی دوڑ جاری ہے، جن پر کرپشن کے الزامات ہیں انہیں اہم عہدے دئیے جارہے ہیں، عمران خان اپنی جماعت پر بھی نظر ڈالیں، کرپشن کے خلاف مہم شروع کرنے والوں نے اپنی ہی جماعت میں مسترد شدہ افراد کو عہدے دئیے ہیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں