فٹ وئیرزکی برآمدات

خوردنی تیل کی درآمدمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادپر کمی ہوئی، سٹیٹ بینک،ادارہ شماریات

مکوآنہ (عکس آن لائن)ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر) میں سالانہ بنیاد پرکمی ریکارڈکی گئی، سویابین آئل کی درآمد میں سالانہ بنیاد پر48.56 فیصد اورپام آئل میں 34.16 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔

سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سویابین آئل کی درآمد پر 59.79 ملین ڈالرزرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 48.56 فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویابین آئل کی درآمدات پر88.83 ملین ڈالرزرمبادلہ صرف ہواتھا۔ستمبرمیں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 11.53 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 21.95 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 41.35 ملین ڈالرتھا۔

مالی سال 2023 میں سویابین آئل کی درآمد پر304.105 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پام آئل کی درآمد پر730.89 ملین ڈالرزرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34.16 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 980.58 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ ستمبرمیں پام آئل کی درآمد پر179.94 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جواگست میں 270.26 ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 347.27 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2023 میں پام آئل کی درآمدات پر3.362 ارب ڈالرزرمبادلہ صرف ہواتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں