شہباز شریف

خواجہ برادران کی ضمانت سے انصاف کا بول بالا ہوا،شہباز شریف

لندن(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت منظور ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے تک قید ناحق گزارنے والے بےگناہ خواجہ برادران کو انصاف ملنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں ،

خواجہ برادران کی ضمانت سے انصاف کا بول بالا ہوا نیب کو خود سوچنا ہو گا کہ اس کے پلے کیا رہ گیا؟سپریم کورٹ کے فیصلے سے بے گناہ آخر کار انصاف سے ہمکنار ہو ئے ہیں، اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق ایک عظیم والد کے عظیم فرزند ہیں معزز عدلیہ نے نیب کی نیت اور صلاحیت کے بارے میں جو کچھ کہا ہے اس کے بعد مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں رہتی نیب کو خود سوچنا ہو گا کہ اس کے پلے کیا رہ گیا،

ایک قومی ادارے کو کیا بنادیادونوں بھائی ایمانداری، محنت، نظریاتی وابستگی اور جرات و بہادری کی زندہ مثال ہیںایسے سیاسی قائدین کسی بھی جماعت، معاشرے اور ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہوتے ہیںان عظیم ساتھیوں نے نہایت درد مندی، دن رات کی محنت اور ایمانداری سے ملک و قوم کی مثالی خدمت کی اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ناحق قید ہر بے گناہ کو رہائی ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں