اعظم سواتی

خواتین سماجی،اقتصادی اور انسانی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ،اعظم سواتی

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ خواتین سماجی،اقتصادی اور انسانی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ۔ وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے انٹرنیشنل چیمبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سماجی،اقتصادی اور انسانی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں،حکومت خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران کی حکومت کا وژن ہے کہ خواتین کو ہر شعبے میں سہولتیں دی جائیں تاکہ ملکی ابادی کا 51فیصد ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔انہوںنے کہاکہ ریلوے کو معاشی حب ہونا چاہئے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے پچاس سال میں 1.2ٹریلین روپے کا نقصان ہوا ہے جس میں گزشتہ چھ میں میں 20.3ارب کا ہے،ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ خواتین بھی ریلوے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چھ سے نو ماہ میں ریلوے میں نمایاں بہتری آئے گی،اسے فخر پاکستان بنائیں گے،موجودہ انفراسٹرکچر اور مزدوروں سے ہی ریلوے چلائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے میں سفیٹی پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں،ریلوے میں ترقی کی بہت صلاحیت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں ریلوے کی ایک لاکھ 67ہزار زمین کو ڈویلپ کریں گے،ریلوے کی ایک ایک انچ زمین کو واگزار کرائیں گے،ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے،ریلوے کے ہر اسٹیشن کو معاشی حب بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں