اداکارہ سونیا حسین

خواتین خوشیوں کے لیےخود پر انحصار کریں، حوصلہ افزاء پیغام جاری ،اداکارہ سونیا حسین

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ ہم خواتین کو اپنی خوشیوں کے لیے کسی پر دوسرے پرانحصار

کرنے کی بجائے خود پر انحصار کرناچاہیے اور اپنی شناخت خود بنانی چاہیے ۔انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں سونیا حسین

نے تمام خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی عورت بنیں جو کسی کے حکم کی غلام نہیں، اپنی خوشی کے لیے کسی

پرانحصار نہیں کرتی بلکہ خود کو منوانے پر یقین رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشی اور اطمینان آپ اپنے اندر تلاش کرتے ہیں۔

انہوں نے خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ آپ باس ہیں، غلام نہیں ہیں،خود کو منوانا سیکھیں اور غلام بننے کی بجائے

حاکم بننا پسند کریں۔ یا درہے کہ سونیا حسین نئے ڈرامہ سیریل ’’محبت تجھے الوادع‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں