شہباز شریف

خرکار سچ سامنے آ کر ہی رہتا ہے، حنیف عباسی من گھڑت مقدمے سے بری ہوئے’ شہباز شریف

لاہور (عکس آ ن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے حنیف عباسی کی بریت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ، حنیف عباسی ایک من گھڑت اور بے بنیاد مقدمے میں عدالت سے بری ہوئے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بریت دراصل اس جھوٹ سے بریت ہے جس کا سامنا قائد نواز شریف سے لے کر ان کا ساتھ دینے والے ہر مرد و خاتون رہنما اور کارکنوں کو کئی برس تک کرنا پڑا لیکن آخرکار سچ سامنے آ کر ہی رہتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایک انتہائی خطرناک الزام کا حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ نے بڑی جرات، بہادری اور استقامت سے مقابلہ کیا جس پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی طرف سے حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آپ کو بریت مبارک ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں