سمبڑیال

خدمت آپکی دہلیز پر عوامی مسائل کے حل اور سہولت کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال

سمبڑیال( نمائندہ عکس آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر شروع کیے جانے والا پروگرام خدمت آپکی دہلیز پر کاباقاعدہ آغاز و افتتاح کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال سلمان اکبر وڑائچ اور سابق ایم پی اے چوہدی عظیم نوری گھمن نے کہا کہ کہ خدمت آپکی دہلیز پر عوامی مسائل کے حل اور سہولت کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا اس انقلابی پروگرام کے پہلے تین ہفتوں میں صفائی ستھرائی نکاسی آب اور سرکاری عمارتوں کی صفائی ستھرائی شامل ہے صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس لیے شہری انتظامیہ کے ساتھ مل کر صفائی ستھرائی کے اس حکومتی پروگرام کو کامیاب اور اپنے شہر کو پنجاب کا ماڈل سٹی بنائیں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی کے احاطہ میں جھاڑو دیکر صفائی کا آغاز کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سی او فدامیر سمیت سابق ناظم محمد امین قیصر، اسداللہ رندھاوا، بلدیاتی کونسلرز رانا محمد طارق، چوہدری مبشر گھمن ، غلام فرید میﺅ، عبدالستار میﺅ ، محمد ناصر پہلوان، رانا محمود سمیت دیگر پی ٹی آئی کے کارکنان موجود تھے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال نے بتا یا کہ صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں ملازمین کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں ،سینٹری انسپکٹر میاں سرفراز اور میں خود اس کی نگرانی کروں گا اور صفائی ستھرائی کیلئے حکومت پنجاب نے ٹریکٹر ٹرالیاں، رکشے سمیت دیگر مشینری مہیاءکر دی ہے اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے شہریوں سے بھر پور تعاون کریں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر سلمان اکبر وڑائچ نے اس موقع پر مزید کہا شہریوں کی سہولت کیلئے حکومت پنجاب نے ”خدمت آپ کی دہلیز پر “ ایپلی کیشن کا بھی آغاز کر دیاہے شہری گوگل پلے سٹور سے ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کر کے اپنی شکایات کا اندراج کرواسکتے ہیں اور عوام الناس پروگرام کی کامیابی کیلئے مقامی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں