افتخار ٹھاکر

خدا کی قربت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ اس کی مخلوق سے محبت ہے‘ افتخار ٹھاکر

لاہور(عکس آن لائن)نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ خدا کی قربت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ اس کی مخلوق سے محبت ہے ، ایسے لوگ نہ صرف دنیا میں کامیاب ہوتے ہیں بلکہ انہیں یقینا آخرت میں بھی عظیم درجہ ملے گا ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ مجھے جب بھی نیکی کا موقع ملتا ہے میں اس میں ایک لمحے کی بھی تاخیر کئے بغیر اسے سر انجام دیتا ہوں ۔ میں اکثر سوچتا ہوں ہمارے اردگرد کئی لوگ موجود ہوتے ہیں لیکن اگر خدا کی ذات ان میں سے آپ کو نیکی کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے تو یہ ہماری خوش قسمتی ہے اور میں اس پر ہمیشہ اپنے رب کا شکر گزار رہتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کبھی کسی ایسے انسان کی مدد کرتے ہیں جوبے بس اور لاچار ہوتا ہے تو اس کے دل سے نکلنے والی دعائیں آپ کے دلی سکون کا ذریعہ بنتی ہیں۔میرا یہ ماننا ہے کہ خدا کی ذات اس کام کیلئے اپنے خاص بندوں کا چناؤ کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں