شہباز شریف

حکومت گھر جائے گی یا نہیں یہ تو خدا کی ذات جانتی ہے ،ہم اپنی پوری کوشش کرینگے ‘ شہباز شریف

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی جو کرتوتیں ہیں اس کی وجہ سے انہیں خوفزدہ ہونا چاہیے ،حکومت گھر جائے گی یا نہیں یہ تو خدا کی ذات جانتی ہے لیکن ہم اپنی طر ف سے پوری کوشش کریں گے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے اندرتباہی کی ہوئی ہے ، کرپشن، نا اہلی ہے ، غریب آدمی کو تباہ حال کر دیا ہے اور مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے ، کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں او ریہ میں نہیں کہہ رہا بلکہ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کہہ رہی ہے ، اس سے یہ خوفزدہ نہیں ہوں گے تو کیا ہوگا ۔ انہوں نے اس سوال کہ حکومت گھر چلی جائے گی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو خدا کی ذات کو علم ہے لیکن ہماری پوری کوشش ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں