حمیرا ارشد

حکومت گلوکار اسد عباس کے سرکاری سطح پر علاج معالجہ کرائے ‘ حمیرا ارشد

لاہور(عکس آن لائن )گلوکارہ حمیرا ارشد نے حکومت سے گلوکار اسد عباس کے علاج معالجے میں معاونت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں فنکاروں کے مفت علاج معالجے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جانے چاہیے ۔ حمیرا ارشد نے کہا کہ اسد عباس پاکستان کی خوبصورت آواز ہے اور اس وقت شدید بیمار ہے ۔حکومت سے اپیل ہے کہ اس کا سرکاری سطح پر مفت علاج معالجہ کرایا جائے ۔

حکومت سرکاری ہسپتالوں میں اس طرح کا مستقل میکنزم بنائے کہ فنکار وں کو اپنے علاج معالجے کے لئے کسی سے اپیل کرنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ فنکار کسی بھی ملک کااثاثہ ہوتے ہیں انہیں بے یارو مددگار نہیں چھوڑا جانا چاہیے ۔ماضی میں بھی بہت سے فنکار انتہائی کسمپرسی کی حالت میں دنیا سے چلے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں