آٹے کی فراہمی

حکومت کی ہدایت پر عوام الناس کے لیے آٹے کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ

واربرٹن ( نمائندہ عکس آن لائن) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر کی عوام الناس کے لیے

آٹے کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے،ضلع بھر میں آٹے کی کسی قسم کی کوئی قلت نہیں ،فلور ملز اور آٹے کے سٹالوں پر وافر

مقدار میں آٹے کا سٹاک موجود ہے،افسران کی نگرانی میں عوام الناس کو آٹے کی فراہمی کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمدنے آٹے کی مصنوعی قلت پیداکرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن

کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق جہاں آٹے کی

مصنوعی قلت کی نشاندہی ہوتی ہے وہاں ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی آٹے کا سٹال لگاکر عوام الناس کو آٹے کی فراہمی کی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ آٹے کی مصنوعی قلت کو ختم کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانے

کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں آٹاذخیرہ کرنے اورحکومت کے مقررکردہ نرخوں سے

زائد وصول کرنے والوںکے خلا ف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ آٹے کی چکیوں کے بارے شکایات موصول ہوئیں ہیں

افسران کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں کہ آٹے کی چکیوں پر کڑی نظر رکھی جائے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت

کاروائی عمل میں لائی جائے، 20کلوگرام کے آٹے کا تھیلا860روپے سے زیادہ فروخت نہیں ہونے دیا جائے گا .

جہاں آٹا مہنگا فروخت ہوتا پایا گیاوہاں بھرپورانداز میں کریک ڈاﺅن کرکے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں