رانا ثناءاللہ

حکومت کی پالیسی انتقام اور نیب کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کرنا ہے،رانا ثناءاللہ

لاہور (عکس آن لائن ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسی انتقام اور نیب کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کرنا ہے، حکومت نے ڈھائی سال میں اپوزیشن کے خلاف مقدمات کے سوا کچھ نہیں کیا،ملک میں کوئی حکومت نہیں بلکہ عمران خان کی شکل میں ایک ٹولہ مسلط ہے۔

جمعرات کے روز لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، عمران خان کی شکل میں ٹولہ برسر اقتدار ہے، ملک بغیر پالیسیوں کے ہی چل رہا ہے۔ حکومت نے ڈھائی سال میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر داد دی جا سکے۔

عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں، ہر فرد اس نالائق ٹولے اور ان کی پالیسیوں سے تنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی صرف ایک ہی پالیسی ہے اور وہ ہے قومی احتساب بیورو (نیب) کو حزب اختلاف کے خلاف استعمال کرنا۔ حکومت کی پالیسی انتقام اور نیب کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کرنا ہے، حکومت نے ڈھائی سال میں اپوزیشن کے خلاف مقدمات کے سوا کچھ نہیں کیا، مخالفین کے خلاف وزیراعظم ہاو¿س میں پلاننگ کی جاتی ہے۔ حکومت نے چیئرمین نیب کو یرغمال بنا رکھاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں