سینٹر شیری رحمن

حکومت کی نااہلی اور بد انتظامی کی وجہ سے ملک بھر میں گیس کا شدید بحران پیدا ہوا،سینیٹرشیری رحمان

اسلام آباد(عکس آن لائن) پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں گیس بحران کی انکوائری کا مطالبہ کردیا ہے۔ سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی اور بد انتظامی کی وجہ سے ملک بھر میں گیس کا شدید بحران پیدا ہوا۔

ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ گرمیوں میں گیس کا بحران پیدا ہونا اس حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے،ملک بھر میں مختلف صنعتیں اور سی این جی اسٹیشن بند ہو رہی ہیں،ایل این جی ٹرمینل 6 جولائی تک بند ہوگا، نااہل سرکار ٹرمینل کی وقت پر مرمت نہیں کر سکی کیا ٹرمینل کی وقت پر مرمت کی ذمہ داری بھی سابقہ حکومتوں پر ڈالی جائی گی گیس بحران کی انکوائری کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں