مریم اورنگزیب

حکومت کی نااہلی، نالائقی اور بدانتظامی کی وجہ سے بد ترین آٹا بحران آ چکا ہے’مریم اورنگزیب

لاہور (عکس آن‌لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی چوری کی نیت، نااہلی،

نالائقی اور بدانتظامی کی وجہ سے بد ترین آٹا بحران آ چکا ہے،عمران مافیا کی حکومت ملک میں فوڈ سکیورٹی

کا بحران پیدا کرکے قومی سلامتی سے کھیل رہی ہے۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ زرعی ملک

میں گندم کی فصل کے بعد آٹے کا بحران کرپشن، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور عوام دشمنی کی

انتہا ہے،مافیا حکومت کسان سے چودہ سو روپے خرید کرعوام کو اکیس سو روپے من گندم بیچ رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹڈی دل کے حملے سمیت دیگر زرعی مسائل پر حکومت سوئی رہی،

نتیجہ گندم کی پیداوار میں کمی سے سامنے آیا مصنوعی طورپر آٹے کی قیمت میں کمی،

غلط وقت پر گندم جاری کرنے کی حکومتی حماقت کا نتیجہ ہے بد نیت اور عوام دشمن حکومت

کی وجہ سے ملک کے ہر شعبہ میں برکت ختم ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں