فواد چوہدری

حکومت کی تبدیلی کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے، تباہ حال معیشت اور گورننس اس ملک میں نئی تباہی لا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آپریشن رجیم چینج کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

فواد چودہری کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں جہاں سب سے زیادہ تواجہ دینی چاہیئے تھی، وفاقی حکومت نے فنڈز ہی روک دیے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران نیرو کی طرح بانسری بجانے میں مصروف ہیں اور تباہ حال معیشت اور گورننس اس ملک میں نئی تباہی لا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں