حلیم عادل شیخ

حکومت کو بلدیاتی الیکشن میں شکست نظر آئی تو الیکشن ملتوی کروادیئے، حلیم عاد ل شیخ

کراچی (نمائندہ عکس) قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو بلدیاتی الیکشن میں شکست نظر آئی تو الیکشن ملتوی کروا دیئے۔

حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ہم نے بھگوڑوں کو بھاگتے دیکھا، شکست یافتہ ٹولا ڈوڑیں لگا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کل امپورٹڈ حکومت نے نوشتہ دیوار پڑھ لی، ان کو بلدیاتی الیکشن میں شکست نظر آئی، پی پی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلام ساتھ ملکر بھاگے۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دو روز قبل الیکشن ملتوی کروا دیئے، ہم عدالت گئے تھے الیکشن آئین کے آرٹیکل 140کے قانون سازی نہیں تھی، تب الیکشن ملتوی نہیں کیا گیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پنجاب میں لاکھوں ووٹرز کو الیکشن کمیشن میں مردہ قرار دیا گیا، الیکشن کمیشن پی پی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی سب ملکر الیکشن لڑ رہے ہیں، ایک سازش کے تحت الیکشن ملتوی کروایا۔انہوں نے کہا کہ دو روز قبل ناصر شاہ نے الیکشن کمیشن کو لیٹر لکھا، الیکشن کرانے کی تیاری مکمل تھی، ناکامی کے خوف سے چپلیں چھوڑ کر بھاگئے ہیں، این اے 245 میں بھی ہماری جیت ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ سندھ ہاس میں اراکین کی مںڈی لگی، لوٹوں کے سوداگر آصف علی زرداری اور چالیس چور تھے، اس وقت جو ملک میں ہورہا ہے اس میں زردرای، شہباز مولانا کا کردار ہے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ان کے گھنانے کردار کی وجہ سے مہنگائی بڑھ چکی ہے، یہ تینوں سیاستدان ہستے تصاویر بنوا رہے ہیں، ڈالر بڑھنے سے ان چوروں کے پیسوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں