چیریٹیز ایکٹ

حکومت نے چیریٹیز ایکٹ کے تحت سوسائٹیزکی رجسٹریشن ضروری قرار دیدی

فیصل آباد (عکس آن لائن)حکومت پنجاب نے چیریٹیز ایکٹ کے تحت سوسائٹیزکی رجسٹریشن ضروری قرار دیدی ہے۔رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیزوڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریزفیصل آباد شہبازخاں نے کہاہے کہ سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز سے سوسائٹیزوادارہ جات کی رجسٹریشن کرانے والوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ادارہ جات کو دی پنجاب چیرٹیز ایکٹ 2108 کے تحت آن لائن بھی رجسٹرڈ کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 فروری 2022 تکcharitycommission.Punjab.gov.pk.comlink:/httpsپررجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقررہ مدت تک رجسٹریشن نہ کرانے والے ادارہ جات کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں