ڈاکٹر یاسمین راشد

حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (نمائندہ عکس) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے، گلوبل وارمنگ کے باعث گرمی جلدی شروع ہوئی، راجن پور، ڈی جی خان سب سے گاں زیادہ متاثرہ ہیں، 538 گاوں پنجاب میں متاثر ہیں جبکہ اسوقت 4 لاکھ سے زائد افراد سیلاب سے پنجاب میں متاثر ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے جبکہ کمشنرز کو فنڈز جاری ہیں، ضروری اشیا فوری خریدی جارہی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ساڑھے پانچ ارب تین گھنٹے میں اکھٹے کیے، جو پیسے جمع ہوئے وہ سندھ اور بلوچستان میں بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پر مسلسل غلط بات ہورہی ہے، بیس لاکھ سے زائد افراد کا صحت کارڈ پر علاج ہوا ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صحت کارڈ پر نجی اسپتال تمام سہولیات نہیں دے رہے، ہم صحت کارڈ پر اسپتالوں کے ریٹس بڑھارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے، راولپنڈی سے ڈینگی کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں جو مریض ہیں انکو رجسٹر کرہے ہیں، مظفرگڑھ، راجن پور، ڈی جی خان میں بڑے اسپتال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں میڈیکل افیسرز کے نمبر بھجوارہے ہیں تاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں بیمار افراد میڈیکل افیسرز سے رابطہ کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں