ادویہ ساز کمپنیوں

حکومت نے ادویہ ساز کمپنیوں کو قیمتوں میں7سے 10 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (عکس آن لائن)حکومت نے ادویہ ساز کمپنیوں کو ادویات کی قیمتوں میں7سے 10 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دیدی،قیمتوں میں اضافہ کی اجازت،کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی)کے تحت دی گئی،ڈریپ نے اس ضمن میں باضابطہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی میں ترمیم منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈریپ نے پالیسی میں ترمیم وفاقی حکومت و ڈریپ کی پالیسی بورڈ کی منظوری وسفارش پرکی۔ادویہ ساز کمپنیاں و امپوپرٹرزکو بنیادی ادویات کی قیمتوں میں7فیصد کی اجازت دی،دیگر ادویات کی قیمتوں میں10فیصداضافہ کی اجازت دی،جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،گذشتہ برس،کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی)کے مطابق بنیادی ادویات کی قیمتوں میں5.14فیصدکی اجازت دی تھی دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں7.3410 فیصد اضافہ کی اجازت دی تھی-

نوٹیفکیشن کے مطابق ادویہ ساز کمپنیاں و امپوپرٹرز کیلئے لازم ہوگا کہ وہ کسی بھی دواءکی میکسیمم ریٹیل پرائس میں اضافے کے تمام ثبوت، کمپنی کے سی ای او کے دستخطوں کے ساتھ ڈریپ میں جمع کرائیں،ایسا نہ کرنے والے ادویہ ساز کمپنیاں و امپوپرٹرز کی نئی قیمتوں کو تسلیم نہیں کیا جائے گا،تمام پیش کردہ ثبوت درست ہونے کی صورت میں30 یوم کے اندر نئی قیمتیں مقرر کرنے کی منظوری دی جائے گی،

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی)کے مطابق ہر سال وزارت صحت کرے گی،ہارڈشپ کیسز کیلئے درخواستوں کو120 یوم کے اندر نمٹایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں