آل پاکستان انجمن تاجران

حکومت معاشی صورتحال پرقوم کو اصل حقائق سے آگاہ کرے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور(عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت معاشی صورتحال پرقوم کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے کیساتھ حالات کو سدھارنے کیلئے اپنے اقدامات بارے بھی بتائے ،بے یقینی کی کیفیت کی وجہ سے کاروباری حالات میں شدید مندی کا رجحان ہے جس کی وجہ سے اخراجات پورے کرنے کابھی مشکل ہو گیا ہے ،فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں ہر ماہ بجلی کے بلوںمیں اضافہ قابل مذمت ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معیشت ایک سنجیدہ موضوع ہے اور قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے والے بھی سنجیدہ مزاج کے حامل ہونے چاہئیں ۔موجودہ حالات میں عوام میں اس قدر مایوسی پھیلا دی گئی ہے کہ طرح طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جس کے ہر شعبے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور یہ افواہیں صرف پاکستان کے اندر نہیں بلکہ بیرو ن ممالک بھی سفر کرتی ہیں۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات سے عوام کو آگاہ کیا جائے کیونکہ فی الوقت ہر طرف ہیجان کی کیفیت بر قرار ہے۔

انہوںنے کہا کہ مہنگائی کی شرح بڑھنے سے لوگوں کی قوت خرید کم ہو رہی ہے جبکہ اس کے ساتھ بے یقینی کی کیفیت کی وجہ سے کاروباری حالات میں شدید مندی کا رجحان ہے جسے بہتر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوںنے کہاکہ اکتوبر کے بجلی کے بلوںمیں فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں اضافہ قابل مذمت ہے اوراسکے ذریعے صارفین سے اربوں روپے اضافے وصول کئے جائیں گے جسے سے ہر طبقے پر بوجھ بڑھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں