اداکارحیدر سلطان

حکومت دوسرے شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری کو بھی خصوصی ریلیف پیکج دے ،حید رسلطان

لاہور(عکس آن لائن )ناموراداکارحیدر سلطان نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی وبا نے دوسرے شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے لیکن ہمیں مایوس ہونے کی بجائے ان حالات کواپنی طاقت میں بدلناہے ۔

ایک انٹرویو میں حیدر سلطان نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری بڑی مشکل سے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل ہوئی تھی لیکن کورونا وائرس نے دوبارہ مشکل صورتحال پیدا کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ متعدد فلمسازوں کی فلمیں تیار ہیں لیکن وہ عید الفطر پر فلموں کی نمائش کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں جس کے فلم انڈسٹری پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دوسرے شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری کی بھی سر پرستی کر ے اور فلمسازوں کو خصوصی ریلیف پیکج دینے کا اعلان کرے ۔

فلمسازوں کو اعتماد یا جائے کہ وہ کورونا کی وبا تھمنے کی صورت میں عید الفطر پر فلمیں نمائش کے لئے پیش کریں او رحکومت ان کی معاونت کرے گی جس سے معاشی سر گرمیاں عروج حاصل کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں