عبدالقادر پٹیل

حکومت حالیہ سیلاب کے نتیجے میں تباہ ہونے والے صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (عکس آن لائن)نیشنل ہیلتھ سروسز کے وزیر عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت حالیہ سیلاب کے نتیجے میں تباہ ہونے والے صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔یہاں موصول ہونے والے بیان کے مطابق وزیر عبدالقادر پٹیلانہوں نے برلن میں معاشی طور کے تعاون کے بارے میں جرمن پارلیمنٹری سٹیٹ سیکرٹری باربل کوفلر سے ملاقات کے دوران کہاکہ سندھ اور بلوچستان میں غیر معمولی قدرتی آفت کی وجہ سے صحت کے ابتدائی اور بنیادی مراکز مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت کے نظام کی بحالی کے لئے عالمی برادری کی امداد کی ضرورت ہے۔معاشی امور کے تعاون کے بارے میں باربل کوفلر نے یقین دلایا کہ جرمنی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔ اس موقع پر پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں