اشرف بھٹی

حکومت تمام اسٹیک کی آل پارٹیز کانفرنس طلب کرکے حقائق سے آگاہ کرے ‘اشرف بھٹی

لاہور(عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت معیشت میں کردار ادا کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصاًتمام ایسوسی ایشنزکے نمائندوں کی آل پارٹیز کانفرنس طلب کرکے حقائق سے آگاہ کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میںملاقات کےلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے نے کہا کہ کاروبار کرنے والا ہر شخص معیشت کی ترقی چاہتا ہے اور اس کےلئے ہر ممکن کردار بھی ادا کیا جارہاہے لیکن ہیجان کی فضا بدستوربر قرار ہے جسے ختم کرنے کے لئےحکومت تمام اسٹیک ہولڈرزسے ملاقاتوںاور رابطوں کا سلسلہ بڑھائے تاکہ حالات سے آگاہی حاصل ہوسکے ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس تناظر میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کر کے حکومت کی معاشی ٹیم کے ذریعے تفصیلی بریفنگ کا اہتمام کیا جائے ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے لئے روایتی طریقوں کی بجائے مرحلہ وار جدت کی طرف بڑھاجائے ،

ٹیکسیشن کے نظام کو آٹو میشن پر لایا جائے جبکہ نئی انڈسٹری اور کاروبار میں درجنوں محکموں کے کردارکو محدودکر کے اسے ون ونڈو کی طرز پر شروع کیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت معیشت کی ترقی کے لئے چھوٹی انڈسٹری کی سرپرستی کرے جس سے حکومت پر بغیر کسی بوجھ کے بغیرروزگار کے مواقع پیداہوں گے اورمعیشت بھی ترقی کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں