وزیراعظم

حکومت ترقیاتی اہداف کو موسمیاتی تبدیلی کی ضروریات سے ہم آہنگ کر رہی ہے، وزیراعظم

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ترقیاتی اہداف کو موسمیاتی تبدیلی کی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کی ایک ایسی حقیقت ہے جس کے نتیجے میں پاکستان جیسے ترقی پزیر ممالک شدید متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں حالیہ بارشیں اور سیلابی صورتحال اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بارشوں کے نقصانات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ہر صوبے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں