فردوس عاشق اعوان

حکومت اور علما کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد پر تحفظات ہیں، فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ(عکس آن لائن ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اور علما کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد پر تحفظات ہیں،کورونا پر قابو پانے کیلئے علما حکومت سے تعاون کریں، ڈاکٹرز کورونا کے خلاف ہمارے سپاہی ہیں، ہمیں ان کی خدمات پر فخر ہے، ڈاکٹرز بے چینی اور اضطراب کا اظہار کررہے ہیں،

وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس سے نبردآزما ہیں، فراغت کا شکار اپوزیشن لیڈر گولہ باری کرتے رہتے ہیں ، ہمیں مجبوراً تنقید کا جواب دینا پڑتا ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کو ہر سوچ اور مکتبہ فکر کے افراد کا تعاون درکار ہے، موجودہ صورتحال میں امام، خطیب اور موذن کا بھی اہم کردار ہے، عوام کی نظریں مذہبی رہنماو¿ں اورعلماکی طرف ہیں، حکومت اور علما کے درمیان معاہدے پر عمل پر تحفظات ہیں۔ صدر مملکت نے علما کو لکھے خط میں تحفظات کا اظہار کیا ہے، علما نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مساجد کو کورونا کے پھیلاو کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے،

امید ہے تمام مساجد کی انتظامیہ اپنا کردار مزید موثر بنائے گی، 20 نکاتی معاہدے پر من و عن عمل کیا جائے، اگر کہیں کمی بیشی ہے تو درست کیا جائے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ڈاکٹرز کورونا کے خلاف ہمارے سپاہی ہیں، ہمیں ان کی خدمات پر فخر ہے، ڈاکٹرز بے چینی اور اضطراب کا اظہار کررہے ہیں، ہمیں ڈاکٹروں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاوَن کا فیصلہ کیا ہے، اسمارٹ لاک ڈاوَن کے ذریعے ہمیں قوم کو خوف سے بچانا ہے، ٹیکنالوجی کے ذریعےمخصوص علاقے کو سیل کیاجائے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس سے نبردآزما ہیں، فراغت کا شکار اپوزیشن لیڈر گولہ باری کرتے رہتے ہیں ،

ہمیں مجبوراً تنقید کا جواب دینا پڑتا ہے، وزیراعظم بار بار دہرا چکے ہیں کورونا پر سیاست نہیں کرنی، سیاسی طور پر آئیسولیشن کے شکار اپوزیشن لیڈر سیاسی حملے کررہے ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آٹا چینی کمیشن کو 3 سال کے آڈٹ کا مینڈیٹ دیاگیا ہے، لاک ڈاوَن کے باعث افرادی قوت میں کمی رہی، آٹا چینی کمیشن نے تحقیقات کے لئے مزید 3ہفتے کا وقت مانگا ہے، کمیشن کےوقت مانگنے کا مقصد یہ ہے کہ شفافیت کو برقرار رکھ سکیں، کمیشن کی درخواست پر کابینہ میں غور کیا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا، گزشتہ 10سال میں سب سے زیادہ سبسڈیز دی گئیں، سب سے زیادہ سبسڈی شریف خاندان نے لی، آٹا چینی کمیشن میں وزیراعظم کا کوئی رشتہ دار ملوث نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں