عبدالرزاق دائود

حکومت آلوکی پیداوار بڑھانے اور برآمد کے حوالے سے کونسل تشکیل دینے پر غور کررہی ہے’ عبدالرزاق دائود

لاہور(عکس آن لائن)وفاقی حکومت آلوکی پیداوار بڑھانے اور اس کی برآمد کے حوالے سے کونسل تشکیل دینے پر غور کررہی ہے۔یہ بات وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ کونسل کی تشکیل ،معیار برقرار رکھنے،درجہ بندی،آلو کوذخیرہ کرنے اور اس کی برآمد سے متعلق معاملات پر پہلے ہی ایک اجلاس میںتبادلہ خیال ہوچکا ہے۔عبد الرزاق دائود نے کہا کہ آلو کی پیداوار بڑھانے اور برآمد کی مجوزہ کونسل میں حکومت کاشتکاروں، تاجروں اور ذخیرہ کرنے والے اداروں کو نمائندگی حاصل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں